بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ عوام کیلئے خطرناک:بلاول
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ پاکستانی اور بھارتی دونوں عوام کیلئے خطرناک ہے ۔
الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے پاکستان مخالف نظرئیے کو دنیا کے لئے ے نارمل بنا رہا ہے ، پاکستان کا ماضی صرف ایک ملک کا ماضی نہیں بلکہ خطے کے ماضی کی عکاسی ہے ۔پاکستان ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں تک آیا ہے ، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے ، بھارت میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں پاکستان ملوث نہیں ہے جبکہ پاکستان کو روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،بھارت پہلگام حملوں کے ٹھوس شواہد فراہم نہیں کرسکا۔دوسری طرف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی اورخیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔