اسلام پورہ،شیراکوٹ سمیت کئی علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

اسلام پورہ،شیراکوٹ سمیت کئی علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے ،زیورات ودیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔

 گجر پورہ میں عارف سے 1 لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں اعجاز سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاؤن میں قاسم سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں نسیم سے 1لاکھ10 ہزار روپے اور موبائل فون،شیرا کوٹ میں افضل سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون ،مصری شاہ میں ریاض سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون ،ستوکتلہ میں شہباز سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون ،کوٹ لکھپت میں ریحان سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ گوالمنڈی سے نواز اور شمالی چھاؤنی سے کاشف کی گاڑیاں جبکہ شالیمار سے اختر ،نواب ٹاؤن سے وہاب اور لوہاری سے ارشاد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں