علاقائی تعاون اور نوجوانوں کی ترقی:پاکستان اور آذربائیجان کے معاہدہ پر دستخط

علاقائی تعاون اور نوجوانوں  کی ترقی:پاکستان اور  آذربائیجان کے معاہدہ پر دستخط

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) علاقائی تعاون اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کیلئے پاکستان اور آذربائیجان نے تاریخی مفاہمت (معاہدہ) کی یادداشت (معاہدہ) پر دستخط کیے ہیں۔

 پاکستان اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی نمائندگی کرتے ہوئے فوکل پرسن سیدہ آمنہ بتول نے معاہدہ پر دستخط کیے ۔ اس شراکت داری کا مقصد مشترکہ اہداف، باہمی افہام و تفہیم اور نوجوانوں کیلئے اقدامات، ثقافتی تبادلے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں