پاکپتن:ڈی ایچ کیو ہسپتال میں20 بچوں کی اموات،محکمہ ہیلتھ حکام کیخلاف مقدمہ درج

پاکپتن(خبرنگار)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ ، محکمہ صحت حکام کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل، ایم ایس ڈاکٹر عدنان سمیت 13 افراد کو نامزد کیاگیاہے ۔ مقدمہ بچوں کے لواحقین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔