چلاس میں گرمی کا 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،درجہ حرارت 49سینٹی گریڈ

چلاس میں گرمی کا 28 سالہ ریکارڈ  ٹوٹ گیا،درجہ حرارت 49سینٹی گریڈ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے علاقے چلاس اور بونجی میں گرمی کا 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چلاس میں گزشتہ روز ملک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت49ریکارڈ کیا گیا، جہاں زیادہ سے زیادہ پارہ 17جولائی 1997 میں 47.7 ڈگری رہا تھا ۔

 بونجی میں درجہ حرارت 46.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں 12 جولائی 1971 میں زیادہ سے زیادہ پارہ 45.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔اس کے علاوہ گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ، ہنزہ میں 39، سکردو میں 38 اور استور میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ملک کے دیگر بلند علاقوں میں چترال میں 42 ، مظفر آباد میں 40، دیر میں 39، ایبٹ آباد میں 33 اورکوئٹہ میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں