بانی پی ٹی آئی جیل،نواز شریف گھر میں قیدہیں:فواد
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا اس نظام میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، ن لیگ کسی کا کوئی حصہ نہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود ثمرعباس میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، ن لیگ ان تینوں کی حالت ایک جیسی ہے۔
فرق یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل اور نواز شریف اپنے گھر میں قید ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ اورپی ٹی آئی ملک کی تین بڑی جماعتیں ہیں ، اگر یہ سمجھتی ہیں کہ ایک دوسرے سے معاملات طے کئے بغیر اس نظام میں ان کا حصہ ہوگا تو حقیقت یہ ہے ان تینوں کا کوئی حصہ نہیں ہو گا،یہ صرف تماشائی رہیں گی،یہ بات نواز شریف کو سمجھ نہیں آرہی ،نوازشریف نے بانی سے انتقام کے غصے میں اپنی سیاست کونقصان پہنچایا،براہ راست مذاکرات اچھی کوشش نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کو پہلے بھی کہا تھا الائنس بنا کر مذاکرات کریں، شہبازشریف اپنی مدت پوری کریں گے تو یہ عوام کیلئے بری خبر ہے ، پارلیمنٹ کی حیثیت بھی ختم ہو رہی ہے ، قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی پارٹی کی پالیسی پر عدم اعتماد کیا،موجودہ پی ٹی آئی قیادت میں کسی کا کوئی قد کاٹھ نہیں، عمرایوب اور سلمان اکرم راجہ نے تحریک کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔