امن کیلئے انصاف، مکالمہ کو ترجیح دی جائے ، چیئرمین سینیٹ

امن کیلئے انصاف، مکالمہ کو ترجیح دی جائے ، چیئرمین سینیٹ

وینس( نیو ز ایجنسیاں )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ امن کیلئے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے وینس میں عالمی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا "آج کے عالمی امن کو درپیش چیلنجز" کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں پاکستان اور یورپی شخصیات نے شرکت کی۔یوسف رضا گیلانی نے شہباز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ضمیر کے لیے قربانی کی علامت ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبرداری کی ۔انہوں  نے کہا کہ امن صرف جنگ کا نہ ہونا نہیں، بلکہ انصاف کی موجودگی ہے ،چیئرمین سینیٹ نے اپنے بیٹے کے اغوا کا ذاتی واقعہ بیان کر کے شرکا کو گہرے جذبات میں مبتلا کر دیا، انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مفادات نہیں، اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی ضمیر کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وینس کانفرنس، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے کیلئے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے ،یہ کانفرنس نہیں، ایک عالمی عہد ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں