پشاور ہائیکورٹ :مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو آج جواب جمع کرانے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ :مخصوص نشستوں کی  تقسیم کے خلاف درخواست پر الیکشن  کمیشن کو آج جواب جمع کرانے کا حکم

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو آج جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ کیس کی سماعت بینچ نمبر تین کو منتقل کردی۔

جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی ۔مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے موقف اپنایا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی دونوں کے جنرل نشستوں پر سات، سات ممبران اسمبلی ہیں، تاہم مخصوص نشستوں کی تقسیم میں ن لیگ کو صرف آٹھ جب کہ جے یو آئی کو دس نشستیں دی گئی ہیں، جس میں ایک اقلیتی نشست بھی شامل ہے ۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس نوعیت کا ایک کیس عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پہلے ہی بینچ نمبر تین کو منتقل کیا جا چکا ہے ، لہٰذا موجودہ کیس بھی اسی بینچ کو ارسال کیا جائے ۔عدالت نے درخواست بینچ نمبر تین کو منتقل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جواب کے لئے تین دن مہلت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں