سٹیٹ بینک کو 500 ارب حکومتی قرض کی 4 سال قبل ادائیگی
اسلام آباد(دنیا نیوز)حکومت نے مرکزی بینک کے 500 ارب روپے کے قرضہ کی چار سال پہلے ادائیگی کر دی۔وزارت خزانہ کے مطابق قرض 2029 میں میچور ہونا تھا، وقت سے پہلے ادائیگی اہم پیشرفت ہے۔۔۔
قرض کی جلد ادائیگی قرض حکمت عملی میں بڑی کامیابی ہے، قرض کی ابتدائی ریٹائرمنٹ سے میکرو اکنامک بنیادیں مضبوط ہوئیں،قرض کی جلد واپسی سے ڈیفالٹ کے خطرات بھی کم ہوئے، وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق سال 2025 میں مجموعی طور پر 1.5 ٹریلین روپے کا قرض جلد واپس کیا گیا، قرض کی واپسی معاشی اعتماد اور اصلاحاتی اقدامات کی مظہر ہے۔ حکومت کا قرض جی ڈی پی تناسب 75 فیصد سے کم ہو کر 69 فیصد پر آگیا۔