مریم نواز کے بیٹے جنید کی پروٹوکول گاڑی کا چالان وزیر اعلیٰ کی اہلکاروں کو شاباش

مریم نواز کے بیٹے جنید کی پروٹوکول گاڑی کا چالان وزیر اعلیٰ کی اہلکاروں کو شاباش

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلٰی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی پروٹوکول گاڑی کا 5 سو روپے کا چالان ہوگیا۔ ٹریفک وارڈن نے بلیک پیپر لگانے پر جنید صفدر کے ساتھ موجود سکیورٹی گاڑی میں سوار محمد علی کا چالان کیا۔

روزنامہ دنیا نے چالان کا ڈاکومنٹ بھی حاصل کر لیا ۔ڈاکو منٹ کے مطابق لیک سٹی میں بلیک پیپر لگانے پر گاڑی کا 5 سو روپے کا چالان کیا گیا ہے ۔ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے 8 بج کر 30 منٹ پر کالے شیشوں والی گاڑی کو روکا ۔وہاں موجود وارڈن محمد امجد نے گاڑی کا چالان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈولفن فورس اور ٹریفک وارڈن کو شاباش دی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاقانون کی پاسداری سب کے لئے برابر ہے ۔جنید صفدر کے ساتھ سکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز، حیدر اور مجاہد کو وزیر اعلیٰ نے شاباش دی ۔وزیراعلیٰ نے کہا قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے ۔پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں