برکس اجلاس:بھارت کی سفارتی ناکامی ، پہلگام واقعے کی مذمت،پاکستان کا ذکرنہیں کیاگیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل میں ہونے والے برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پرناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ برکس اعلامیے میں پہلگام واقعے کی مذمت کی گئی مگر پاکستان کا ذکر نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی کوشش کے باوجود برکس اعلامیے میں پاکستان کانام شامل نہ ہوسکا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی صدر 2012 کے بعد پہلی بار برکس اجلاس سے غیرحاضر ہوئے اور چین کی عدم شرکت بھارتی بیانیے کی حمایت نہ کرنے کا اشارہ ہے ۔اس کے علاوہ روس کے صدر پیوٹن نے ویڈیو لنک کے ذریعے برکس سمٹ سے خطاب کیا۔