سپیکر سے ملاقات پر تبصروں میں صداقت نہیں، الیکشن کمیشن

سپیکر سے ملاقات پر تبصروں میں صداقت نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(وقائع نگار )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے بھی کئی رہنما ان سے ملتے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور گروہ الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہا ں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنراور ممبران ہر فیصلہ بغیر کسی کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ،آئین و قانون کے مطابق کرتے ہیں اور کسی قسم کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آتے اور نہ ہی ان اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق حال ہی میں سپیکر پنجاب اسمبلی سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات پر جو حقائق کے برعکس تبصرے ہوئے ، ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ ماضی میں مختلف اوقات میں الیکشن کمیشن سے کئی آئینی اور انتظامی عہدے دار سرکاری معاملات کے سلسلے میں ملتے رہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی ا س وقت کے جنرل سیکرٹری اسد عمر، پرویز خٹک، محمود خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شامل ہیں،کیا اس وقت یہ درست تھا اور اب غلط ہے ۔ الیکشن کمیشن کا کوئی بھی عہدے دار کسی ذاتی کام کیلئے اور ذاتی حیثیت میں کسی بھی شخصیت سے نہیں ملا۔ جنرل الیکشن 2024 میں کسی امیدوار نے بھی سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔ لہذا خواتین امیدواروں کی لسٹ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں