آپریشن سندور ناکامی، بھارتی عسکری قیادت چین کے کردار پر تقسیم

آپریشن سندور ناکامی، بھارتی عسکری قیادت چین کے کردار پر تقسیم

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بھارتی عسکری قیادت آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد واضح تضادات کا شکار ہوگئی۔ چین کے کردار اور پاکستان کو حاصل معلومات کے حوالے سے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف اور ڈپٹی آرمی چیف کے بیانات ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔۔۔

 جس نے نہ صرف بھارتی فوجی منصوبہ بندی پر سوال اٹھا دئیے بلکہ بھارت کے اندر عسکری سوچ کی تقسیم کو بھی نمایاں کر دیا ،دہلی میں خطاب کے دوران بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ چین کی پاکستان کے ساتھ حمایت کی وضاحت کرنا بہت مشکل ہے اور اس بارے میں براہ راست شواہد موجود نہیں ہیں کہ پاکستان کو کوئی ریئل ٹائم ٹارگٹنگ یا براہ راست فوجی مدد فراہم کی گئی ہو۔دوسری جانب بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول آر سنگھ نے کہا ہے کہ چین بھارت کی فوجی نقل و حرکت کے بارے میں پاکستان کو لائیو اپ ڈیٹس دے رہا تھا، اور پاکستان کو ہمارے اہم ویکٹرز کی تیاری کے بارے میں مکمل معلومات حاصل تھیں ،دوسری جانب جنرل چوہان نے اس موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جو بھی معلومات دستیاب تھیں وہ چینی کمرشل سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں