الیکشن کمیشن:عمر ایوب کے انتخابی کامیابی کیخلاف کیس میں دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(دنیا نیوز)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے انتخاب سے متعلق کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار بابر نواز کے وکیل نے کہا کہ الیکشن نہیں، دوبارہ گنتی کی استدعا کی ہے ۔عمر ایوب کے وکیل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نے عمر ایوب کو جیت پر مبارک باد دی تھی۔درخواست گزار بابر نواز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مو قف اختیار کیا کہ بہت سارے پولنگ سٹیشنز پر جعلی ووٹ ڈالے گئے تھے ۔اس پر الیکشن کمیشن کے رکن بابر بھروانہ نے کہا کہ کسی کیس کی مثال دے سکتے ہیں؟۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمیں رزلٹ کنسالیڈیشن کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں ملا، آر او نے قانون کی پاسداری نہیں کی، ساڑھے 11 ہزار ووٹ مسترد ہوئے ہیں، میں دوبارہ انتخاب نہیں مانگ رہا، دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر رہا ہوں۔