حکومتی،دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ، ایڈوائزری جاری
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق بھارتی ہیکرز پہلگام واقعے کی آڑ میں بھی حکومتی ڈیٹاحاصل کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں، حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ ہے ،کابینہ ڈویژن کی جاری کردہ سائبر سکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ وائرس ای میل، واٹس ایپ پیغامات سے مشکوک فائل کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے ، سائبر حملہ آور میلویئر وائرس کی حامل مشکوک فائل پہلگام واقعے کے نام سے بھیجتے ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ میلویئر وائرس کے پاس خاموشی سے ڈیوائس سے ڈیٹا اور تصاویر ا کٹھا کرنے کی صلاحیت ہے۔