وزیر داخلہ کا دورہ نیول ہیڈکوارٹرز، امیرا لبحر سے ملاقات

وزیر داخلہ کا دورہ نیول ہیڈکوارٹرز، امیرا لبحر سے ملاقات

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاک بحریہ کی کامیاب دفاعی حکمت عملی اور آپریشنل تیاریوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کی بحری سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کرنے پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں