سینما کیس میں باعزت بری
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر ) اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ نے گلستان سینما کیس میں سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان کو تمام الزامات سے باعزت بری کر دیا۔
پی ٹی آئی حکومت میں درج مقدمہ میں عدالت نے قرار دیا کہ الزامات جھوٹے ،بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی تھے ۔فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ صرف ان کی نہیں بلکہ سچائی،انصاف اور قانون کی جیت ہے ۔