ہر ماں صحت مند ،ہر بچہ محفوظ ہو

 ہر ماں صحت مند ،ہر بچہ محفوظ ہو

کراچی(این این آئی) یوم آبادی 2025کے موقع پر پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے ملک بھر میں بالخصوص خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی صحت، وقار اور بااختیاری کے لیے قومی عزم کو نئے سرے سے مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

خاتون اول نے کہاکہ ہماری توجہ اس بات پر مرکوز رہنی چاہیے کہ ہر ماں صحت مند ہو، ہر بچہ محفوظ ہو اور ہر خاندان کو ترقی کرنے کا موقع ملے ۔ اپنے پیغام میں خاتون اول نے خاندانی منصوبہ بندی، تعلیم، سماجی تحفظ اور تولیدی صحت کی سہولیات میں سرمایہ کاری کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں