متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، سامان سے محروم

متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

غازی آباد میں ظہیر سے 1 لاکھ35ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں ساجد سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں آصف سے 1لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں راشد سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں کاشف سے 1 لاکھ 10ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ کاہنہ اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ ساندہ مناواں اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں