مبینہ پولیس مقابلے ، 4ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

مبینہ پولیس مقابلے ، 4ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور (کرائم رپورٹر،نمائندگان دنیا)مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلوں میں 4ملزم ہلاک ، ایک زخمی ہوگیا ۔سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ملزم ساتھیوں کی فائرنگ میں مارے گئے ،ہلاک ہونے والے ملزم چوری، ڈکیتی، رابری، پولیس مقابلہ میں ملوث تھے۔

 

 ترجمان سی سی ڈی کے مطابق کالا خطائی روڈ پرانتہائی خطرناک ملزم اشتہاری شہزاد علی عرف کاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔ اسلام پورہ میں ملزموں کی گرفتاری اور ریکوری کے لیے کارروائی کے دوران شہریوں کے قتل اور پولیس پر فائرنگ کرنے جیسی سنگین سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب اور خوف کی علامت سمجھا جانے والے خطرناک ملزم اشتہاری نصیب رازق عرف نصیب شوٹر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے ۔ تھانہ صدر دیپالپور کے نواح قلعہ جوند سنگھ میں پولیس مقابلہ کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ، جن کی شناخت اجمل عرف لارا اور شاہد کے ناموں سے ہوئی ،ڈاکو قتل ، اقدام قتل اور ڈکیتی جیسی 30 سنگین جرائم میں ملوث نکلے جو قصور ، لاہور ، ساہیوال اور اوکاڑہ کے مختلف تھانوں میں ریکارڈ ہولڈر تھے ۔بورے والا میں تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس او ر مسلح ملزموں کے مابین پولیس مقابلہ میں ایک ملزم اپنے ساتھی کا فائر لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ باقی ملزم فرار ہوگئے ، پولیس نے اسے حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ باقی ملزموں کی تلاش جا ری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں