کمشنرز کو تعلیمی بورڈز کا عبوری چیئرمین بنانے کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب کو جواب جمع کروانے کیلئے مہلت
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے کمشنرز کو پنجاب کے سات تعلیمی بورڈز کا عبوری چیئرمین بنانے کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کے لئے مہلت دے دی۔
جسٹس خالد اسحاق نے شہری ثاقب علوی کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت کے روبرو کسی فریق نے جواب داخل نہیں کرایا ، حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کی ، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ اس نکتہ پر معاونت کریں کہ تعلیمی بورڈز کا انتظامی کنٹرول کس قانون کے تحت کمشنرز کو دیا گیا۔