کاہنہ :گھریلو جھگڑے پر بیٹی پر فائرنگ،خود کو بھی گولی مار لی
لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ میں باپ نے گھریلو جھگڑے پر بیٹی پر فائرنگ کی اور پھر خود کو بھی گولی مار لی دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
کاہنہ کے علاقے میں فرمان نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیٹی نسیم بی بی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم فرمان کی بیٹی کو سسرالیوں نے طلاق دیکر میکے بھجوادیا ، لڑکی کا سابقہ شوہر اورسسرالی دوبارہ جھگڑا کرنے آئے ،فرمان نے جھگڑے میں خود کواوربیٹی کو فائرنگ کرکے زخمی کرلیا ۔