ڈی چوک احتجاج : بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
راولپنڈی ( خبر نگار ،دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کر دی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر درج 31 مقدمات کی سماعت کی۔عدالتی احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل میں تفتیشی افسر نے تاحال بشریٰ بی بی کو ان مقدمات میں شامل تفتیش نہیں کیا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کر دی۔