شیخ وقاص کے فواد چودھری کیخلاف 1 ارب ہرجانے کے دعویٰ میں دلائل طلب
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف 1 ارب ہرجانے کے دعویٰ میں ابتدائی دلائل طلب کرلیے ۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران دائر دعویٰ میں موقف اختیار کیاگیا کہ فواد چودھری کیجانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی جاتی ہے ،فواد چودھری کی غلط بیان بازی سے عوام میں میری ساکھ متاثر ہوئی،عدالت نے ابتدائی دلائل طلب کرتے ہوئے ہتک عزت دعویٰ پر مزید سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی۔