پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کاآج سے لاہور میں آپریشنز کا آغاز
لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت آج سے لاہور ڈویژن میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا باقاعدہ آغاز کر ے گی ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز ایکسپو سنٹر لاہور میں افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی ہوں گی جہاں وہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہونے والے 400 نئے انفورسمنٹ و انویسٹی گیشن افسروں سے خطاب کریں گی۔ ابتدائی طور پر یہ ادارہ 11جولائی سے لاہور ڈویژن کی تمام 13 تحصیلوں میں فعال ہوگا جس کے بعد مرحلہ وار دیگر ڈویژنز تک توسیع دی جائے گی۔ محکمے کی بنیادی ذمہ داریوں میں منافع خوری اور قیمتوں میں غیر قانونی ردوبدل کی روک تھام، ضروری اشیا کی ذخیرہ اندوزی کا سدباب، غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ اور سرکاری و عوامی زمینوں سے ناجائز قابضین کو بے دخل کرنا شامل ہیں۔