فوج کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی :ڈی جی آئی ایس پی آر

 فوج کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی :ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد،مظفر آباد (خصوصی نیوز رپورٹر، نیوز ایجنسیاں ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چو دھری ہلال امتیاز (ملٹری) نے جامعہ آزاد جموں و کشمیر مظفر آباد کا خصوصی دورہ کیا جہاں کشمیری طلبہ نے اپنے روایتی انداز میں پاک فوج کے ترجمان کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر یونیورسٹی میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ اور اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور شرکت کی۔ طلبہ نے کشمیری عوام کی قربانیوں، قومی یکجہتی اور پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل وابستگی کے عزم کا اعادہ کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم ہر حال میں اسے آزاد کروا کر رہیں گے ۔ پاکستان اور کشمیر کو کوئی جدا نہیں کر سکتا، وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں، پاک فوج کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور قومی یکجہتی کے نعرے بلند کیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں