طورخم: افغان ڈرائیورز و کلینرز کیلئے ویزا میں نرمی کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی )ٹرانزٹ کارگو گاڑیوں کے افغانی ڈرائیورز اور کلینرز کیلئے ویزا پاسپورٹ میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
طورخم تجارتی گزرگاہ کے لیے وفاقی وزارتِ تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 31 جولائی تک افغانی ڈرائیورز اور کلینرز عارضی داخلہ دستاویزات کے ذریعے آمد و رفت کر سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یکم اگست سے عارضی داخلہ دستاویزات کے بجائے پاسپورٹ ویزا لازمی ہو گا۔