علیم اختر چیف انٹرنل آڈیٹر سپریم کورٹ تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے دو افسران محمد علیم اختر اور ذوالفقار احمد باجوہ کی خدمات سپریم کورٹ آف پاکستان کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
چیف فنانس اینڈ اکائونٹس آفیسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن علیم اختر کو چیف انٹرنل آڈیٹر سپریم کورٹ اور ڈائریکٹر جنرل سوشل سکیورٹی ذوالفقار احمد باجوہ کو چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے ۔