تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی
راولپنڈی،اسلام آباد(خبر نگار، مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے لیے آنے والے تمام پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے ۔
ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں ایم این اے جاوید اقبال، علی خان جدون، نواز الٰہی ، گلریز اقبال اور ساجد حسین شامل تھے ۔