سندھ ہائیکورٹ:فلم پروڈیوسر جمشید محمود عرف جامی کی سزا معطل، ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ:فلم پروڈیوسر جمشید محمود عرف جامی کی سزا معطل، ضمانت منظور

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے فلم پروڈیوسر، رائٹر اور ڈائریکٹر جمشید محمود عرف جامی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر دی اور ان کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے جامی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمعکرانے کا حکم دیا۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق انہیں آج جیل سے رہا کیے جانے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈائریکٹ کمپلین پر جامی کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں