مریدکے :پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل پرشیشے کی بوتل سے حملہ
مریدکے (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما زرتاج گل پر مریدکے جی ٹی روڈ پر ایک نوجوان نے شیشے کی بوتل پھینک دی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں،رش کی وجہ سے بوتل پھینکنے والا نوجوان روپوش ہو گیا ۔
زرتاج گل پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرنز کیساتھ اسلام آباد سے لاہور آرہی تھیں جس دوران ان پر حملہ کردیاگیا۔