چھت پر کھیلتے بچی ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ پرجاں بحق

چھت پر کھیلتے بچی ہائی وولٹیج  تاروں سے کرنٹ پرجاں بحق

حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ دنیا)حجرہ شاہ مقیم کے علاقے بستی ملوک والی میں 7 سالہ بچی چھت پر کھیلتے بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے پرجاں بحق ہو گئی۔ذرائع کے مطابق حریم فاطمہ نے کھیل کے دوران تاروں کو چھوا، اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

 متوفیہ والدین کی اکلوتی بیٹی تھی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انکے گھر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کو ہماری درخواست پر لیسکو نے پہلے ہٹا دیا تھا بعد ازاں ایک پٹرول پمپ کو بجلی فراہمی کیلئے ملی بھگت سے دوبارہ ہمارے گھر کے اوپر سے تاریں گزار دی گئیں۔ بچی تین فٹ دور تھی کہ ہائی وولٹیج تاروں نے اسے کھینچ لیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔ لواحقین نے ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ حریم فاطمہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ حافظ اطہر رشید نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں