پی ٹی آئی کیلئے بہتر ہے مثبت سیاست کرے :احسن اقبال
اسلام آباد(نیوزایجنسیاں ، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیلئے بہتر ہے کہ مثبت سیاست کرے ، چوبیس کروڑ عوام کی ترقی کو روکنے نہیں دیں گے ۔
بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے ۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اس وقت ترقی کی اڑان پر ہے ، اگر تحریک انصاف نے اس راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو حکومت سختی سے نمٹے گی۔ پی ٹی آئی کے لیے یہی بہتر ہوگا کہ وہ مثبت سیاست کا راستہ اختیار کرے اور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے ۔ موجودہ حکومت ملک کو سیاسی، معاشی اور سماجی میدانوں میں آگے لے جانے کے لیے پرعزم ہے ، اور چوبیس کروڑ عوام کی ترقی کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان اس وقت دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے ۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں کروا رہا ہے ، یہ دہشت گرد بھارت کے پے رول پر ہیں، اور ریاستی ادارے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہے ہیں۔