شہربھر میں ڈاکوچورسرگرم ،نقدی ،زیورات ،گاڑیاں غائب

شہربھر میں ڈاکوچورسرگرم ،نقدی ،زیورات ،گاڑیاں غائب

لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹلیا گیا ۔

بتایاگیاہے کہ مانگامنڈی میں زاہد سے 1 لاکھ30ہزار روپے اور موبائل،ہربنس پورہ میں دلاور سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل ،شفیق آباد میں لیاقت سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل ،اسلام پورہ میں تنویر سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل،سول لائنز میں ماجد سے 1 لاکھ روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیاگیا،ستوکتلہ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ، لوئرمال اور گارڈن ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں