نیا قومی نصاب ، پنجاب کالج لاہور میں اساتذہ کا تربیتی سیشن
لاہور(دنیانیوز)پنجاب کالج نے انٹرمیڈیٹ کے نئے قومی نصاب کو مؤثر طریقے سے پڑھانے کیلئے اساتذہ کی فری تربیت کے آغاز کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کالج لاہور میں سیشن کا انعقاد کیا۔
پبلک اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے 500 سے زائد اساتذہ نے اس سیشن سے استفادہ کیا۔ سیشن کو جنرل کریکولم بریفنگ اور سبجیکٹ وائز ٹریننگ میں تقسیم کیا گیا۔جنرل کریکولم بریفنگ میں نئے نصاب کی عمومی واقفیت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جبکہ سبجیکٹ وائز ٹریننگ مضمون کے لحاظ سے تربیت فراہم کرتی ہے ۔ پنجاب گروپ پہلے ہی اپنے تدریسی عملے کو اس نصاب کی مکمل تربیت فراہم کر چکا ہے اور اب اس علم اور مہارت کو ملک بھر میں عام کرنے کا عزم رکھتا ہے تاکہ ہر استاد تدریسی میدان میں پراعتماد ہو کر اپنا کردار ادا کر سکے ،اس کا مقصد ملک بھر میں تدریسی معیارات کو بلند کرنا ہے ،یہ اقدام پنجاب گروپ آف کالجز کی تعلیم کے فروغ کیلئے قومی سطح پر ذمہ داری نبھانے کا عکاس ہے ۔