مہر بخاری کی والدہ سپرد خاک، رسم قل آج

مہر بخاری کی والدہ سپرد خاک، رسم قل آج

لاہور(سٹاف رپورٹر)دنیا نیوز کی سینئر اینکر پرسن مہر بخاری کی والدہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز کیولری گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی اورانہیں سپردخاک کردیاگیا۔

نماز جنازہ میں سینئر صحافیوں ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہر بخاری کی والدہ مرحومہ ثمینہ احمد بخاری کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل وقرآن خوانی آج سہ پہر 3بجے بعد نمازظہر ان کی رہائش گاہ ہاؤس نمبر 38،سٹریٹ نمبر 2،کیولری گراؤنڈ لاہور میں ہوگی ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مہربخاری کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا۔ وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ماں کا بچھڑنا انتہائی تکلیف دہ امر ہے ،مہر بخاری کے دکھ میں شریک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں