لکی مروت ،سیاسی رہنما کی گاڑی پر حملہ ،جوابی کارروائی پر 3دہشتگرد ہلاک
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں اتوار کی شام خیبر پختونخوا تیجوری روڈ پر مقامی سیاسی رہنما کی گاڑی پر سے حملہ کیا گیا۔۔۔
جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے، بیٹنی قومی تحریک کے چیئرمین، انعام اللہ، پل احمد زئی کے علاقے سے امن کے لیے ہفتہ وار احتجاج سے واپس آ رہے تھے ، ان کی گاڑی پر تیجوری روڈ پردیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ انعام اللہ حملے میں محفوظ رہے ۔انہوں نے کہا کہ انعام اللہ کے قافلے کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔