کچے میں پولیس کی فائرنگ ،میاں بیوی جاں بحق،7زخمی

کچے میں پولیس کی فائرنگ ،میاں بیوی جاں بحق،7زخمی

لاڑکانہ(آئی این پی )صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کے کچے میں مبینہ پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق، 7 افراد زخمی ہو گئے۔

نوڈیرو کے علاقے مٹھو ڈیرو میں فائرنگ سے غلام علی کھکرانی اور اس کی اہلیہ سسی جاں بحق جبکہ 2 بچوں  اور 4 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ، دیہاتیوں کے مطابق پولیس نے کارروائی ڈرون کے ذریعے کی، تاہم ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ پولیس نے نوڈیرو میں کوئی کارروائی نہیں کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دیہاتی دشمنی اور دو طرفہ فائرنگ کا نتیجہ ہے ، دوسری طرف ذرائع نے دعوی ٰکیا ہے کہ یہ کارروائی چند روز قبل گڑھی خدا بخش بھٹو میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے جواب میں کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں