ناقص کارکردگی ،ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال کو ہٹا دیا گیا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور ڈاکٹر عامر محمود بخاری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ڈاکٹر عامر محمود بخاری کو بد انتظامی اور ناقص کارکردگی کی شکایت پر تبدیل کیا گیا ہے۔ بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور میں ایم ایس کی ریگولر تعیناتی تک اے ایم ایس ڈاکٹر فرزین اشرف کو ایم ایس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔ اس حوالہ سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔