اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن نے وزارت تعلیم کو افسروں کی سنیارٹی لسٹ سے روکدیا

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن نے وزارت تعلیم  کو افسروں کی سنیارٹی لسٹ سے روکدیا

اسلام آباد(ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارت تعلیم کو کابینہ خصوصی کمیٹی خورشید شاہ کے تحت ملازمت پر مستقل ہونے والے 16 تا 19 گریڈ کے افسران کی سنیارٹی فہرست جاری کرنے سے روک دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت تعلیم کو مذکورہ افسران کی سنیارٹی اور ترقی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے افسران کی فہرست جاری کرنے کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رہنمائی طلب کی تھی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جوابی مراسلے میں وزارت تعلیم کو لکھا ہے کہ خصوصی کابینہ کمیٹی کے تحت ملازمت پر مستقل ہونے والے افسران کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تصدیق تک ترقی نہیں دی جائے گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژ ن اور محکمے سی ایس بی، ڈی ایس بی اور ڈی پی سی کے لیے بھجوائے جانے افسران کے پینل کے ہمراہ سرٹیفکیٹ دینے کے پابند ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں