آج چین میں ایس سی او وزرا خارجہ اجلاس، عالمی مسائل سکیورٹی پر بات ہوگی

آج چین میں ایس سی او وزرا خارجہ اجلاس، عالمی مسائل سکیورٹی پر بات ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ دنیا) شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرا خارجہ کونسل کا اجلاس آج سے چین میں شروع ہوگا، پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار شرکت کرینگے۔۔۔

 اجلاس پاکستان، چین، بیلاروس، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے ۔یاد رہیں کہ بیلاروس کے وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن کے طور پر پہلی بار سی ایف ایم میں شرکت کریں گے، اجلاس میں اسحاق ڈار بھارت کے علاؤہ دیگر وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں کرینگے، ہندوستان اور اس کے وفد کے ساتھ پاکستان کی کوئی ملاقات طے نہیں ہوئی ہے، ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں عالمی مسائل سمیت سکیورٹی پالیسیوں پر بات ہوگی اس کے علاؤہ آنے والے کونسل اف ہیڈز آف سٹیٹ میں پیش کیے جائے والے ڈیکلریشنز اور کونسل ہیڈز آف سٹیٹ میں ہونے فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی، ہیڈز آف سٹیٹ کا اجلاس31 اگست سے یکم 1 ستمبر 2025 کو چین میں ہوگا، ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر شرکت کررہے ہیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں