ہزارہ موٹر وے پر 74 کنال اراضی کرایہ پر دینے کی منظوری

ہزارہ موٹر وے پر 74 کنال اراضی کرایہ پر دینے کی منظوری

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ہزارہ موٹر وے پر نیشنل ہائی اینڈموٹروے پولیس کو دفاتر قائم کرنے کے لیے پانچ مقامات پر 74 کنال اراضی کرایہ پر دینے کی منظوری دے دی ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مذکورہ اراضی نیشنل ہائی اینڈ موٹر وے پولیس کو دفاتر تعمیر کرنے کے لیے کرایہ پر دینے کی منظوری دی ۔ نیشنل ہائی وے اینڈموٹرے پولیس مذکورہ 74کنال اراضی کے حصو ل پر آنے والی لاگت بھی این ایچ اے کو سالانہ بنیاد پر 20 مساوی اقساط میں ادا کرے گی ۔این ایچ اے نے ہر ی پور میں کوٹ نجیب اللہ پر 14کنال،سہلٹ ایبٹ آباد میں14کنال، ٹنن ا یبٹ آباد میں18کنال،ہرتیس میراں مانسہرہ میں 14کنال اور سفیان بٹ گرام میں14کنال اراضی نیشنل ہائی اینڈ موٹر وے پولیس کو دینے کی منظوری دی ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے آڈٹ اعتراض کے پیش نظر ممبرایڈمن کو اراضی کے کرایہ کے لیٹر فوری طور پر نیشنل ہائی وے اینڈموٹر وے پولیس کو جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں