عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہی تحریک چلے گی، رئوف حسن

عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہی تحریک چلے گی، رئوف حسن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہی تحریک چلے گی، عمران نے کہا ہے تحریک چلنی ہے اور پانچ اگست کو تحریک عروج پر ہوگی، عمران خان کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھیں گے، تحریک کوآگے بڑھانے کا کسی اورکواختیارنہیں۔

دنیا نیوزکے پروگرام ‘‘ٹونائٹ ود ثمرعباس’’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امین گنڈا پورسے میری بات نہیں ہوئی،لاہورمیں پارلیمنٹرینزکا ایونٹ تھا، مذاکرات کا بہت بڑا حامی ہوں، اگرمذاکرات ہوں گے تو ہر چیز تبدیل ہوسکتی ہے ، سیاست میں بات چیت سے ہی معاملات حل ہوتے ہیں، مذاکرات انہی سے ہونے چاہئیں جن کے پاس طاقت ہو۔تحریک انصاف کے اندرسے تبدیلی کا کوئی چانس نہیں، اگراپوزیشن کے پاس اکثریت ہے تو عدم اعتماد لے آئیں۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور ماضی میں بھی ایسے کئی بیانات دے چکے تھے ، انہوں نے کہا تھا بانی سے ملاقات تک بجٹ پاس نہیں کروں گا، پھر خیبرپختونخوا نے سب سے پہلے بجٹ پاس کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے آرپارکے بیان پرکہوں گا ہم ہوں گے وہ اپنا بندوبست کرلیں،جس دن اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہوئے توعدم اعتماد لے آئیں گے ، عدم اعتماد لانے کی ریہرسل سینیٹ الیکشن ہوگا، حکومت کو اپوزیشن کی 5 سیٹیں دینی چاہیے ، حکومت پانچ سیٹیں دیتی ہے تو ٹھیک ورنہ چھٹی سیٹ کے لیے محنت کریں گے ،چھٹی سیٹ کے لیے ہمیں آزاد ایم پی ایزسے رابطہ کرنا ہوگا۔، قاسم اورسلیمان پاکستان کے قانون سے بالاتر نہیں ہیں، اگرکوئی غلط کام کریں گے توگرفتاری بھی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں