پنجاب اور وفاق کے مینڈیٹ چوروں کی آہ و بکا ان کے انجام کی خبر دے رہی ، شیخ وقاص

پنجاب اور وفاق کے مینڈیٹ  چوروں کی آہ و بکا ان کے انجام  کی خبر دے رہی ، شیخ وقاص

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ (ن) کے وزرا کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تحریک کے اعلان کے ساتھ ہی اس کی کامیابی کے اثرات نمایاں ہوگئے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب اور وفاق کے مینڈیٹ چوروں کی آہ و بکا ان میں پائے جانے والے خوف اور ان کے انجام کی خبر دے رہی ہے ۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنے خوف کو چھپانے کیلئے کٹھ پتلیوں کے درباریوں اور کنیزوں کو صدا گیری کیلئے میدان میں اتارا جارہا ہے، اقتدار پر قابض سرکار کی پروپیگنڈا مشینری ایک جانب اپنی بقا کی بھیک مانگے گی جبکہ دوسری جانب قوم کو کنفیوژ کرنے کے منصوبے بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی آئین، قانون اور جمہوریت کی بقا اور سلامتی کی ضامن ہے، غاصب اپنی کھال بچانے کیلئے عمران خان کو قید میں رکھنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں