سینیٹ الیکشن : پی ٹی آئی 6، اپوزیشن کو 5 نشستیں ملنے کا امکان

 سینیٹ الیکشن : پی ٹی آئی 6، اپوزیشن کو 5 نشستیں ملنے کا امکان

اسلام آباد (وقار علی سید) خیبر پختونخوا سے سینیٹ کے انتخابات میں اہم بریک تھرو کا امکان ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات میں کسی قسم کی ہارس ٹریڈنگ کے لئے تمام جماعتوں کے صوبائی قائدین متحرک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنرل سات نشستوں پر پی ٹی آئی کے مراد سعید،فیصل جاوید،مرزا محمد آفریدی،حفیظ الرحمان جبکہ ن لیگ سے امیر مقام کے فرزند نیاز محمد، پی پی کے طلحہ محمود اور جمعیت علماء اسلام ف سے مولانا درویش کی کامیابی کا امکان ہے ،ٹینکوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور جمعیت علماء اسلام ف کے دلاور خان کامیاب ہوں گے ،خواتین کی نشست پر پی پی کی روبینہ خالد اور پی ٹی آئی کی ایڈووکیٹ عائشہ کی کامیابی کا امکان ہے جبکہ ثانیہ نشتر کی نشست پر پی ٹی آئی کی ساجدہ ذوالفقار مشترکہ امیدوار ہوں گی،تمام جماعتوں میں اتفاق سے 11میں سے پی ٹی آئی کو مجموعی طورپر 6جبکہ ن لیگ ایک،پی پی اور جے یو آئی ف کو دو،دو نشستیں ملیں گی،تاہم معاملات طے ہونے کی صورت میں بانی پی ٹی آئی سے باقاعدہ طور پر منظوری لی جائے گی، اس سے قبل بھی پنجاب میں بلامقابلہ انتخابات ہوچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں