40 ہزار پاکستانی زائرین ، ایران ،عراق شام میں روپوش:وزیرمذہبی امور
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ 40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر روپوش ہو چکے ہیں۔
مکمل ریکارڈ نہ ہونے کے باعث ان کی نگرانی نہیں ہوسکی ،حکومت نے زائرین کو منظم کرنے کیلئے ایک نیا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا ہے ، جس کے تحت اب رجسٹرڈ زائرین گروپ آپریٹرز کے ذریعے ہی سفر کریں گے ۔