11 ٹرینوں کی نجکاری کا فیصلہ 12 اگست تک بولیاں طلب
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے انتظامیہ نے 11ٹرینوں کی پرائیویٹائزیشن کا فیصلہ کیا ہے ۔ 11 ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبے کے حوالے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ مسافروں کو بہتر سفر ی سہولیات کی فراہمی اور ریونیو میں اضافے کے لیے کیا گیا۔ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، بہائوالدین ذکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، سبک خرام، راول ایکسپریس ، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راوی ایکسپریس، تھل ایکسپریس، فیض احمد فیض، موئنجوداڑو پسنجر شامل ہیں۔ خواہشمند فرموں سے 12اگست تک بولیاں طلب کر لی گئیں۔12اگست کو ہی ٹیکنیکل بڈز کھولی جائیں گئی۔