پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز، سروسز ہسپتال منتقل
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ جیل میں ٹرائل کے وقت ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز تھی۔ انہیں صرف دس منٹ کے لیے حاضری کے لیے لایا گیا۔
جس کے بعد واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔ شام کے بعد ان کی طبیعت مزید خراب ہوئی تو جیل انتظامیہ نے ہمیں آگاہ کیا کہ انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں شدید دشواری ہو رہی ہے جبکہ معدے اور پیٹ میں درد کی شکایت بھی ہے ۔ سروسز ہسپتال میں ان کے متعدد طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، اور سانس میں دشواری کے باعث انہیں آکسیجن بھی دی گئی ہے ۔