ریحام خان کا ’’پاکستان ریپبلک پارٹی‘‘ بنانیکا اعلان
کراچی (سٹاف رپورٹر)صحافی اور سماجی کارکن ریحام خان نے "پاکستان ریپبلک پارٹی" کے قیام کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا میں پاکستان میں "سٹار" بننے نہیں بلکہ اپنوں کو وقت دینے آئی تھی۔
مگر اس ملک سے محبت ہو گئی۔ 2012 سے 2025 تک کے تجربات نے یہ سکھایا کہ یہاں پینے کا صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات ناپید ہیں، اسی لیے خود نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،یہ پارٹی کو نسل، زبان اور فرقہ بندی سے بالاتر ہوگی،خواتین کے حقوق اور نوجوانوں کی قیادت کوفروغ دیا جائے گا،"بڈھے بابے " ہٹانے آئی ہوں، کوئی 90 دن کا خواب نہیں دکھا رہی بلکہ 30 سالہ منصوبہ بندی لے کر آئی ہوں، پارلیمنٹ میں بیٹھے 5 خاندانوں کا راج ختم کرنے کی تحریک لے کر آئی ہوں، انہوں نے کراچی کو دارالحکومت قرار دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اب فنکار، کسان اور مزدور اپنی آواز اٹھائیں گے اور سیاست دان عوامی مسائل پر بات کرنے پر مجبور ہوں گے ۔