سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے دو اراکین اسمبلی مشال یوسفزئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بننے سے دستبردار

 سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے دو  اراکین اسمبلی مشال یوسفزئی کے تجویز  کنندہ اور تائید کنندہ بننے سے دستبردار

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اراکینِ اسمبلی نے مشال یوسفزئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بننے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے رکن طارق اریانی کے مطابق، شکیل خان اور میں نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ انتخابات کے لیے تجویز اور تائید کرنے کا کہا تھا، تاہم پارٹی قیادت کی  جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ بانی چیئرمین نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے ۔طارق اریانی کا کہنا تھا کہ ہم دونوں (شکیل خان اور میں) اب مشال یوسفزئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بننے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں